لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ”یہ پشاور یونیورسٹی میں لیکچرار بھرتی ہونے والی ڈاکٹر ایلکس ہیں“ سوشل میڈیا پر جیسے ہی غیر ملکی خاتون ”لیکچرار“ کی تصویر شیئر کرنے کیساتھ یہ ’اطلاع‘ دی گئی تو بھونچال آ گیا اور کتابوں سے دور بھاگن
ے والے نوجوان بھی پشاور یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا ’عز م‘ ظاہر کرنے لگے۔
ایک فیسج بک پیج نے اس لڑکی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”پشاور یونیورسٹی میں نئی تعینات ہونے والی لیکچرار ڈاکٹر ایلکس“
صارفین نے فوراً یقین کر لیا کہ آخر خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور ممکن ہے کہ یہ ’تبدیلی‘ آ گئی ہو کہ اس سے ناصرف غیر تعلیم کے معیار میں بہتری آئے گی بلکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان تعلیم کی جانب ’راغب‘ ہوں گے اور اچھے سے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
یونس خان نامی صارف نے لکھا ”کون سے ڈیپارٹمنٹ میں؟ میں داخلہ لوں گا اور میرے خیال سے اتنی خوبصورت لیکچرار کو متاثر کرنے کیلئے 24 گھنٹے پڑھوں گا“
محمد کاشف اقبال نے پوچھا ”پشاور یونیورسٹی کا میرٹ کیا ہے؟“
اسامہ نے لکھا ”میرے خیال سے ابھی ہماری نوکری کرنے کی عمر نہیں ہے اور ہمیں مزید پڑھائی کرنی ہو گی اور اس کیلئے پشاور یونیورسٹی بہترین جگہ ہے“
شاہ زیب خان نے لکھا ”میں ماسٹرز کیلئے داخلہ لینا چاہتا ہوں۔۔۔ برائے مہربانی مجھے طریقہ کار بتا دو۔۔۔ قسم لے لو میں اس خاتون ٹیچر کی وجہ سے نہیں کہہ رہا“
محمد احمد نے لکھا ”میں تو ہمیشہ سے ہی پشاور یونیورسٹی میں پڑھنا چاہتا تھا“
صارفین کی جانب سے بھرپور ردعمل آنے پر مذکورہ پیج چلانے والوں نے بالآخر حقیقت بتانے کا فیصلہ کر لیا اور ایک طرح سے ”دھماکہ“ ہی ہو گیا جب انہوں نے یہ بتایا کہ یہ پشاور یونیورسٹی میں تعینات ہونے والی کوئی لیکچرار نہیں بلکہ ہالی ووڈ اداکارہ کیتھرین لینگفورڈ ہے۔ حقیقت سامنے آنے کے بعد کیا کمنٹس آئے؟ ذیل میں دیکھ کر آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا۔
ملک فاروق نامی صارف نے لکھا ”بھائی آپ کی اس پوسٹ کے چکر میں صبح صبح پشاور جانے کا پروگرام بنا رہے تھے۔۔۔ اور تھوڑا تھوڑا دل کر رہا تھا کہ تعلیم حاصل کر لیں“
جواد علی خان نے ہار نہ مانی اور لکھا”خیر! اس کے باوجود ہمیں اس کو خوش آمدید کہنا چاہئے اور اگر میں یقینا اس کی کلاس میں پڑھنا چاہوں گا“
جواد کاظمی نے لکھا ”اوہ نہیں۔۔۔ میں نے تو اس کی وجہ سے داخلہ بھی لے لیا“
شہزاد شیخ نے لکھا ”اس خوشی میں کچھ پڑھ ہی لیتے، آپ تو پڑھائی کے دشمن ہو“
مصطفی نے لکھا ”میں نے تو داخلہ لینے کا سوچ بھی لیا تھا“

0 تبصرے:
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔