ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری میں نووارد لڑکیوں کی عزت کے ساتھ جو کھیل کھیلے جاتے ہیں ان کا تذکرہ دبے دبے الفاظ میں پہلے بھی ہوتا تھا لیکن جس طرح اداکارہ سری ریڈی نے اس شرمناک داستان کے باب ساری دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دئیے ہیں اس کا تو کسی نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سری ریڈی گزشتہ سات سال سے اداکاری کے شعبے میں ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران انہوں نے یہ کہہ کر ہنگامہ کھڑ اکر دیا کہ تیلگو فلم انڈسٹری نئی اداکاراﺅں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا اڈہ بن چکی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق سری ریڈی کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، کوآرڈینیٹر، حتیٰ کہ کیمرہ مین تک ہر کوئی فلم میں کام کے بدلے جنسی مطالبات کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیلگو فلم انڈسٹری میں کمپرومائز اور تعاون کے الفاظ عام سننے کو ملتے ہیں جن کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے کے لئے لڑکیوں کو جنسی مطالبات پورے کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔


0 تبصرے:
Post a Comment
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔