تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
Friday, 23 March 2018

ننھے بچے کو بیت اللہ کا بوسہ دلوانے والے سکیورٹی اہلکار کے ساتھ کیا ہوا؟

March 23, 2018
ننھے بچے کو بیت اللہ کا بوسہ دلوانے والے سکیورٹی اہلکار کے ساتھ کیا ہوا؟

حج و عمرہ پر آنے والے زائرین کی خدمت میں مصروف سعودی اہل کاروں کی دو تصویروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان تصاویر کو بہت پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں نے عمرہ و حج پر آنے والے افراد کی خدمت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں اور سکاؤٹس کی طرف سے لوگوں کے ساتھ اچھے رویہ کو سراہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں میںایک تصویر میں سعودی سکیورٹی اہلکار نے ایک چھوٹے بچے کو اپنے دونوں ہاتھوں میں اٹھایا ہوا ہے اور بچہ بیت اللہ کو بوسہ دے رہا ہے جبکہ دوسری تصویر میں سعودی اسکاؤٹس کا رکن ویل چیئر پر بیٹھی ایک بزرگ خاتون کا پاؤں اپنے ہاتھ میں لے کر اسے ویل چیئر کے پائیدان پر رکھ رہا ہے۔اس طرح ان دونوں سکیورٹی اہلکاروں کے اس عمل کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور ان کے انسان دوست رویے کی تعریف کی جا رہی ہے۔

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
 
فوٹر کھولیں