تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
Sunday, 25 March 2018

خادم رضوی بغاوت پر اتر آئے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا

March 25, 2018

تحریک لبیک نے حکومت کو مطالبات پورے کرنے کے لیے یکم اپریل تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔ نجی160 ٹی وی کے مطابق تحریک لبیک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات تاحال پورے نہیں ہوئے، نہ ہی آرمی چیف کی گارنٹی پوری ہوئی،یہ پاک فوج کی بد نامی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا،اس کے بجائے حکومت ہم پر حملہ آور ہو گئی ہے۔دریں اثنا160وفاقی پولیس نے فیض آباد دھرنے کیس میں مرکزی ملزم خادم حسین رضوی اور اس کے ساتھیوں کے مزید 14 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس نے پنجاب حکومت سے بھی رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ چیف کمشنر اسلام آباد کو جلد تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا جو کہ تحریری طور پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو آگاہ کریں گے تاکہ مطلوب افراد کو انسداد دہشتگردی اور دیگر عدالتوں میں گرفتار کر کے پیش کیا جا سکے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی نائن میں درج پانچ مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے گئے ہیں ان مقدمات میں خادم حسین رضوی اور ان کے ساتھیوں پر دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت خادم حسین رضوی اور ان کے ساتھیوں پر دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انڈسٹریل ایریا زون کے 14 مقدمات میں مختلف لوئر کورٹس سے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے گئے جس میں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم میں فیض آباد کے مقام پر جاری دھرنے کے دوران خادم حسین رضوی اور اس کے مسلح جتھے کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 26 مقدمات درج کئے گئے تھے جن میں وفاقی پولیس کے افسران اور اہلکاروں سمیت عام شہریوں کے جسمانی اعضاء ضائع کرنے کی دفعات کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
 
فوٹر کھولیں