تازہ ترین
لوڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔
Saturday, 24 March 2018

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پر سٹیڈیم میں رونے والی یہ لڑکی کون نکلی؟ بالآخر اس سوال کا جواب مل گیا جو سب پاکستانی جاننا چاہتےتھے

March 24, 2018
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پر سٹیڈیم میں رونے والی یہ لڑکی کون نکلی؟ بالآخر اس سوال کا جواب مل گیا جو سب پاکستانی جاننا چاہتےتھے

گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل تھری کے دوسرے سنسنی خیز ایلیمنیٹرز میچ پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو مبہوت کر کے رکھ دیا تھا۔ اس میچ کے دوران ایک لڑکی جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے کیلئے گرائونڈ میں موجود تھی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ میچ کا فیصلہ پشاور زلمی کے حق میں آنے کے بعد یہ لڑکی زاروقطار رونے لگ گئی،اس لڑکی کی میچ کے دوران تصاویر اورویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہر کوئی جاننا چاہ رہا ہے کہ آخر یہ لڑکی کون ہے؟سوشل میڈیا صارفین کے اس سوال کا جواب مل گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق یہ لڑکی پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فرنچائز مالک ندیم عمر کی صاحبزادی ہیں تاہم مصدقہ ذرائع سے اس اطلاع کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس لڑکی کے کرکٹ سے لگائو کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے کرکٹ کیلئے جذبات قابل قدر ہیں۔

ایک تبصرہ:

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.
 
فوٹر کھولیں